لاہور( کامرس رپورٹر )چیئرمین کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رائو خورشید علی خان نے آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو ہدف پورا کرنے کے لئے ٹیکسز بڑھانے کے اصرار کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے مشکلات کا شکار معیشت آئی سی یو میں چلی جائے گی جہاں سے اس کی واپسی ممکن نہیں ہوسکے گی ،ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی استعداد بڑھانے اور ٹیکس کی شرح میں کمی نا گزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ 31مارچ تک 3250ارب روپے کی وصولی مشکل ہدف ہے لیکن آئی ایم ایف کے کہنے پر ہدف کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز بڑھانے کا کوئی بھی فیصلہ کسی بھی سیکٹر کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا۔ ٹیکسز کی تعداد اور شرح زیادہ ہونے کیو جہ سے پہلے ہی ہر طبقہ مشکلات سے دوچار ہے جس کے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت آئی سی یو میں جاسکتی ہے:چیئرمین کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز
Feb 06, 2020