کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت اور انجمن فیضان الاسلام کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری ، قذافی ٹائون قائدآباد بن قاسم میں کشمیری مسلمانوںسے اظہاریکجہتی کے لیے اور بھارتی مظالم کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان کراچی ، سربراہ انجمن فیضان الاسلام علامہ صاحبزادہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی ،مفتی شوکت علی خان ، میاں یعقوب نقشبندی، علامہ عارف سعیدی،علامہ سجاد شاہ،سید نعیم شاہ،صوفی ظہیر سلطانی، ملک زوار حسین، عنایت اﷲ قادری و دیگرنے کی۔ اپنے خطاب میں علامہ پیر شیرازی صاحب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیری مسلمانوںپر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔دیگر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا اور انشاء اﷲوہ وقت دور نہیں جب کشمیری مسلمان آزادی کا سورج دیکھیں گے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی صورت اختیار کرے گااور کشمیری مسلمان اپنے مذہب ،عقائد و نظریات کے مطابق زندگی گزاریں گے۔