لاہور(خصوصی نامہ نگار ) عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے سربراہ پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کی ہدایت پر عالمی چادر اوڑھ تحریک کی تنظیموں نے اندرون و بیرون ملک یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا۔ اس حوالے سے مختلف شہروں اور قصبوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گے۔پیر سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔کشمیر اور پاکستان کا رشتہ روح اور بدن کا ہے ،ہمارا ساتھ رہتی دنیا تک رہے گا۔ پاکستان میں حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کی ہو، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رہے گی۔ہمارے خون میں کشمیری بستے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں نے کرناہے۔ امیر عالمی چادراوڑھ تحریک پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی ثالثی کو تسلیم نہیں کریں گے۔ امریکہ پر جس نے بھی اعتماد کیا وہ ہمیشہ پچھتایا ہے لہٰذا کشمیری پر فیصلے کا اختیار صرف اور صرف کشمیریوں کو ہے اور بھارت کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو آزادی دینا ہوگی۔
کشمیر پرکسی قسم کی سودے بازی قبول نہیںکی جائیگی:پیرکبیرعلی شاہ
Feb 06, 2020