چین کا دورہ کرنے والے ہر مسافر کا سعودی عرب میں طبی معائنہ ہوگا

Feb 06, 2020

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مملکت میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے داخل ہونے ہر اس مسافر کا طبی معائنہ کیا جائے جس نے سعودی عرب آنے سے قبل کم سے کم 15 دن چین میں گذارے ہوں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس اقدام کا مقصد چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کرنا ہے تاکہ مملکت کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔ادھر دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے قومی مرکز برائے تحفظ وانسداد وبائی امراض کے تعاون سے مملکت کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کو ان حفاظتی اقدامات اور ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں