نیویارک (نیٹ نیوز) آئیوا کاکس کے ابتدائی نتائج میں پیٹر بڈا جج اور برنی سینڈرز کو حریفوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پیٹربڈاجج انتخاب جیتے تو وہ امریکا کے پہلے ہم جنس پرست صدر ہوں گے۔ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمندوں کے درمیان پیر کو ا?ئیوا کاکس ہوا تھا جس میں 62 فیصد حلقوں کے نتائج کے مطابق بڈاجج کو 27 فیصد اور برنی سینڈرز کو 25 فیصد ووٹ ملے ہیں۔الزبتھ وارن کو 18 فیصد ووٹ ملے ہیں اس طرح انکا تیسرا نمبر ہے جبکہ امریکا کے سابق نائب صدر جوبائیڈن صرف 15 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں تاہم غیرمعمولی طور پر بڈاجج ابھر کرسامنے آئے ہیں۔پیٹر بڈاجج امریکا کی ریاست انڈیانا کے شہر سائوتھ بینڈ کے مئیر ہیں، پیٹ بٹی جج ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں جبکہ برنی سینڈرز کا دوسرا نمبر پر ہے، برنی سینڈرز کے بعض حامیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی ہی برنی سینڈرز کو پیچھے کرنے کی سازش کررہی ہے۔