مودی کے ہوتے بھارت کو دشمن کی ضرورت نہیں‘ تقسیم ہو کر رہے گا: شہریار آفریدی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے نہتے مظلوم کشمیری 184 دن سے قید ہیں جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی بچے، عورتیں اور بوڑھے بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر اس پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیںانسانیت سوز مظالم جاری ہیں مگر اقوام متحدہ خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر دنیا کا امن خطرے ہیں پڑ چکا ہے۔ اگرمسئلہ کشمیرپرایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا 14 دن میں ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ہوتے ہوئے بھارت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے اور بھارت دو حصوں میں تقسیم ہوکر رہے گا اورکشمیریوں کوحق خودارادیت ملے گا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان انجینئر چوہدر ی افتخار احمد نے کہا کہ آج کشمیرکی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ تقریب سے ناہید منظور، صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن بابا محمد شفیق، صدر اپسما ابرار احمد خان، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقار احمد، محمد اسد بن اعظم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...