کشمیر پر خاموشی غداری‘ جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑینگے: شیخ رشید

Feb 06, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ، ہندوستان کے شہریت بل پر جو خاموش ہے وہ ملک کا غدار ہے۔ کشمیر ڈیزائن کے تحت پاکستان سے الگ کیا گیا۔ مودی نے جو غلطی کی ہے ہمیں دانشمندی کی ضرورت ہے، اگر جنگ ہوئی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ جنگ نہ ہو۔ پاکستان، روس، چین، ایران، بھارت، افغانستان سے ملتا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں راولپنڈی میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، یہ علم کی روشنیوں کا شہر ہے۔ راولپنڈی کی مائوں نے بکنے والے سیاستدان پیدا نہیں کئے۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کیبنٹ میٹنگ میں غریب عوام کی آواز ہوں، میں وزارت کا بھوکا نہیں ہوں۔ مجھے احساس ہے غریب بجلی گیس کا بل ادا نہیں کر سکتا۔ مارچ میں لانگ مارچ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ہمیں جتنی عوام کی خدمت کرنی چاہئے تھی وہ نہیں کر سکے۔ بیجنگ میں عمران خان کو کہا کہ اسد عمرکو کابینہ میں واپس لیں وہ کام کا آدمی ہے۔

مزیدخبریں