یوم یکجہتی کشمیر: تمام براعظموں میں پاکستانی سفارتخانوں کے زیر اہتمام تقریبات

Feb 06, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دنیا بھر کے ملکوں میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا اور دنیا کو مسلہ کشمیر کی نوعیت، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بدترین مظالم اور بھارت کے جنگوجویانہ رویہ کی وجہ سے خطہ کے امن کو لاحق خطرات کے بارے میں بتایا گیا۔ دفتر خارجہ کی ارسال کردہ تفصیلات کے مطابق تمام براعظموں میں پاکستانی سفارت خانوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جن میں ان ملکوں کی نمائندہ شخصیات، حکام اور معاشرے کے نامور افراد کو مدعو کیا گیا۔ ان تقاریب میں، مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈائون، کشمیریوں کو درپیش شدید مشکلات اور بھارت کے جابرانہ رویہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں