اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ریکارڈ 24 کھرب 70 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ ریونیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال اندرونی ٹیکسز کی مد میں 1066 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔ رواں سال اندرونی ٹیکسز کی مد میں 1341 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔
ریونیو میں 17 فیصد اضافہ‘ 7 ماہ میں ریکارڈ 24 کھرب 70 کروڑ روپے حاصل کئے: ترجمان ایف بی آر
Feb 06, 2020