کالا شاہ کاکو، محنت کش کی بیٹی سمندری میں 2 بچوں سے زیادتی

Feb 06, 2020

فیروزوالہ/ سمندری ( نامہ نگاران ) کالا شاہ کاکو میں اوباش شخص نے محنت کش کی بیٹی، سمندری کے نواحی علاقے میں دو نو عمر بچوں کو زیادتی کا شنانہ بنا دیا گیا جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں شہباز نامی نے محنت کش کی بیٹی (ر) کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، ملزم فرار ہوگیا۔ فیروزوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا سوتیلا باب بتایا گیا ہے۔ دریں اثناء سمندر سے نامہ نگار کے مطابق اوباش شخص کی نو عمر بچوں سے بد فعلی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نواحی گائوں چک نمبر209 گ ب میں دس سالہ ارسلان اور اس کے دوست دس سالہ ابرار کو اسی گائوں کے مسیح نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شور سن کر اہل محلہ اکٹھا ہو گئے جس پر ملزم فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں