اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حق خوداردیت کی یہ جہد وجہد پچھلی سات دہائیوں سے جاری ہے اور کشمیریوں نے اس جدوجہد میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت پچھلی سات دہایوں سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے ۔
پاکستان استقامت سے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے‘ علی امین گنڈاپور
Feb 06, 2020