اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی صحت نے چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی معطلی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردیدکردی ۔ بدھ کوچین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی معطلی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پروازوں کی معطلی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ لہذا دونوں ممالک کے درمیان معمول کے مطابق پروازیں جاری رہیں گی۔