ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)جعل سازی اورد ھو کہ دھی کے مختلف مقدمات میںملوث ملک رفاقت زما ن کی ھائی کورٹ کے باہرسول جج کی عدالت سے بھی ایک اورمقدمہ میںضمانت خارج ہوجانے کے باعث گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا،جعل سازی کے مقدمات میںمظلوموںکی حمائت میںسرگرم پیروی کرنیوالے کرنل(ر)سیدکاظم رضانے بتایاکہ ملزم نے علی معیزسے تین کروڑروپے ہتھیائے،اوراسی طر ح ایک خاتون سے سرمایہ کاری کی مدمیں دوکر وڑر و پے کی رقم ہتھیائی،اوراسے پلاٹ دینے کے جھانسے دیتارہا، عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔،جس کے بعدملزم نے سول جج کی عدالت سے ضمانت کرانے کی کوشش کی،توفاضل عدالت نے مقدمات کاریکارڈدیکھنے کے بعددرخواست ضمانت خارج کردی۔
ملک رفاقت زمان کی درخواست ضمانت خارج، گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا
Feb 06, 2020