جرمن عدالت نے سکول میں برقعے پر محکمہ تعلیم کا اعتراض مسترد کر دیا

Feb 06, 2020

ہیمبرگ (اے پی پی) جرمن شہر ہیمبرگ کی انتظامی عدالت نے سولہ برس کی ایک طالبہ کے برقع پہن کر سکول آنے پر محکمہ تعلیم کے اعتراض کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی قوانین کے تحت حکام اس قسم کی پابندی نہیں لگا سکتے۔ عدالت کے اس فیصلے سے بعض حلقوں کو اختلاف ہے جن کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ریاستی قوانین پر نظرثانی کی جائے‘ تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں