شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی کمہار روڈ پرواقع شکیل ٹریڈرز میں چارنقاب پوش مسلح ڈاکو جو125 پر سوارتھے آئے اور اندرداخل ہوکر پستول نکال لئے دکان میں موجود شیراز سے 35/40 ہزار روپے کی نقدی ، چار موبائل فون لوٹ لئے جبکہ دکان میں موجود ایک گاہک سے بھی پرس ، موبائل فون بھی چھین کر لے گئے متاثرہ تاجر نے پولیس کو بتایا کہ فرار ہوتے وقت ڈاکوئوں راہگیروں کو گالیاں دیتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے 15 پر اطلاع دی گئی تو پولیس جائے واردات پہنچ گئی اور شواہد جمع کئے عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکو آپس میں پشتو میں باتیں کرتے رہے تھانہ سول لائن کو امتیاز احمد نے بتایا کہ لالکڑتی میں میں عسکری بینک کے اے ٹی ایم میں رقم نکلوا رہا رتھا اچانک ایک ڈاکو اندر داخل ہوا اور مجھ سے نقدی اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگیاتھانہ وارث خان کو عبدالصبور نے بتایا کہ گلاس فیکٹری میں چار ڈاکو موٹر سائیکلوں پر آئے اور میری دو دکانوں میں داخل ہوکر ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بنی کو شیر زمان نے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کو محمد ریاض نے بتایا کہ کشمیر لین میں گھر جاتے ہوئے مجھے ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ سول لائن کو اریبہ حسین نے بتایا کہ میری والدہ سے نقدی ، موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ وارث خان کو محمد شہزاد نے بتایا کہ ڈھوک کھبہ میں دو موٹرسائیکل سوار میری دکان میں داخل ہوئے گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بنی کو یوسف مسیح نے بتایا کہ کامرس کالج پھگواڑی کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے42 ہزار800 روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو کاشف علی نے بتایا کہ نیو کٹاریاں میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے سات ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ ائرپورٹ کو عامر محمود نے بتایا کہ میری کرولا کار نمبرLED - 6387 چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو کامران شہزاد نے بتایا کہ پشاور روڈ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIR - 9609 چوری ہوگیاتھانہ گنجمنڈی کو محمد صدیق نے بتایا کہ نمک منڈی میں میری جیب سے موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو چوہدری زوہیب نے بتایا کہ رحمت آباد میں میرا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو زیاد صادق نے بتایا کہ عثمان پلازہ سے میرا موٹر سائیکل نمبرJX - 549 اور شمس الاسلام نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIL - 5814 چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو مقصود احمد نے بتایا کہ علی ٹائون میں میرا موٹر سائیکل نمبرDN - 746 چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو جاوید حسین نے بتایا کہG 15 میں میرے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیتی نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ شمس کالونی کو توقیر احمد نے بتایا کہ قائد اعظم ہسپتال میں وضو کرتے ہوئے میری جیب سے 50 ہزار روپے چوری کرلئے گئے تھانہ نون کو واپڈا اہلکار محمد جہانگیر نے بتایا کہ ڈھوک ملیار میں کھمبے سے بجلی چوری کرلی گئی تھانہ کوہسار کو صفی اللہ نے بتایا کہ بلیو ایریا میں کاروباری لین دین پر مجھے تین کروڑ سے محروم کردیا گیا دئے گئے دو چیک بھی ڈس آنر ہوگئے تھانہ رمنا کو عاصم ظفر نے بتایا کہ سیکٹر جی ٹین ون میں گھر کے باہر سے میری مہران کار نمبرLRS - 7469 چوری ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...