لیگی قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری ختم کئے جائیں ، حاجی پرویزخان

Feb 06, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اورسابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی کیلئے نیب نے جوجھوٹے مقدمات بنارکھے ہیں انہیں فوری طورپرختم کیاجاناچاہیے حاجی پرویزخان نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک میں موجودہ حکومت کی نااہلی اورناتجربہ کاری کی وجہ سے مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی سمیت آٹے ،چینی کا بحران کاقوم کاسامناکرناپڑاہے جبکہ بجلی ،گیس سمیت دیگراشیاء خورونوش کی قیمتوںمیں اضافہ کیاگیاہے ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت روزمرہ استعمال کی شیاء کی قیمتوں کوکم کرکے عوام کوریلیف دے حکومت غریب عوام کوسہولتیں دینے کی بجائے مسلم لیگی رہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں؎مصروف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کوآئے ڈیڑھ سال ہوگیاہے لیکن یہ حکومت کچھ بھی ڈلیورنہیں کرسکی اورا س کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے اب اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اوراس کاجاناٹھہرگیاہے اب صرف یہ طے ہوناباقی ہے کہ کسی طریقے سے ا سے اقتدارسے رخصت کرناہے ان کورخصت کرنے والی ڈولی تیارہے اوراب وہ دن دورنہیں جب پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اورعوام کے لئے خوشحالی کادورشروع ہ وگا۔

مزیدخبریں