پاکستانی قونصل جنرل سے سعودی عرب کے شہر البھا کے امیر کی ملاقات

Feb 06, 2020

جدہ (رپورٹ ۔امیر محمد خان)سعودی عرب کے شہر البھا کے امیر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیز سے پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد میں نائب قونصل جنرل شائق بھٹو اور قونصل ویلفئیر امجد میں بھی تھے۔ شہزادے نے قونصل جنرل اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا ۔بات چیت کے دوران باہمی اور مشترکہ مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی قونصل جنرل نے ان کے استقبال اور فراخ دلی سے مہمان نوازی کے لئے البیہہ خطے کے امیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے مختلف شعبوں میں البیہہ ریجن میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔استقبالیہ کے اختتام پر ، خطے کے گورنر نے خالد مجید کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔

مزیدخبریں