وفاقی وزیرمذہبی امورسے خاتون کی اپیل

مکری میرانام حسن بہا ہے میں کوہاٹ روڈ بڈھ بیر علاقہ شہید گڑھی پشاور کی رہنے والی ہوں , گھر میں بچوں بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہوں جس سے دووقت کی روٹی مل جاتی ہے۔ میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری سے اپیل کرتی ہوں کہ میں اس سال حج بیت اللہ شریف کے لئے جاسکوں لیکن نہایت غریب ہوں اور حج بیت اللہ شریف کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی میری دلی خواہش ہے کہ اس سال حج بیت اللہ شریف کیلئے سرکاری طور پرجاؤں اگرکوئی بہن بھائی معذور ہو یا کوئی اور بیماری ہو اور وہ حج نہیں کرسکتے تومیں ان کی جگہ حج بدل کرسکتی ہوں یقین ہے آپ اس اپیل کو منظورکرکے مجھے اس سال حج کیلئے سرکاری طور پر بھیجیں گے ( رابطہ عبدالبصیر ڈاکخانہ بڈھ بیر علاقہ شہید گڑھی پشاور)

ای پیپر دی نیشن