لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماداور فسادیوں سے دور رہیں۔
عمرہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کو ”ٹیں کا درس“ دینے والے اتحادیوں سے محبت اور فسادیوں سے دوری کا سبق دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں ۔
صدر مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا۔اس پر قائم ہیں اور رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی۔ اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی۔ اب بھی انشاءاللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمرے کے دوران عمران خان کیلئے بھی دعا کریں گے؟ اس پر چوہدری شجاعت حسیننے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے، ان لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ دعا کی درخواست کی۔
عمران خان اتحادیوں پر اعتماداور فسادیوں سے دور رہیں: شجاعت حسین
Feb 06, 2020 | 14:28