بھارت کی بربریت سرفروش کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتی:ہیومن رائٹس موومنٹ

Feb 06, 2021

لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صدر محمدناصراقبال خان،محمدرضاایڈووکیٹ،تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ،سلمان پرویز ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مردود مودی کاباپ بھی کشمیریوں سے کشمیر نہیں چھین سکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ اورشہیدوں کی جنت ہے۔جنت نظیر کشمیر کوجہنم بنانیوالے مودی کوسمادھی نصیب نہیںہوگی۔بھارت کی بربریت سرفروش کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتی۔بھارت کے بدترین ظلم وستم نے کشمیریوں کونڈراورکندنبنادیا۔نریندرمودی نے جموں وکشمیرکے چناروں اوراس کی آبشاروں کوغصب کرنے کی ناکام سازش کرتے ہوئے الٹا بھارت کاشیرازہ بکھیردیا۔مودی کے ہاتھوں بھارت کی نابودی کاسلسلہ جاری ہے۔سکھ قوم بھی خالصتان کے قیام کیلئے میدان میں آگئی ،عنقریب بھارت کاوجود قصہ پارینہ بن جائے گا۔وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ مودی سرکار بھارتی آئین میں نقب لگانے کے باوجود کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے میں ناکام رہا۔عالمی ضمیر کوکشمیر میں جاری کشت وخون پرانتہائی تشویش ہے۔

مزیدخبریں