سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا:محمود الرشید

Feb 06, 2021

لاہور( پ ر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میا ں محمود الرشید نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے نتیجے میں سیاسی عمل سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔شو آف ہینڈز کے طریقہ کار سے سیاسی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی لیکن بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے اس کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی گندگی کی صفائی کے ذریعے ہی ملک میں جمہوری روایات اور صحت مند رویوں کا فروغ ممکن ہے۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کا مخالفت برائے مخالفت کا رویہ جمہوری اورسیاسی طرز عمل کے منافی ہے۔ایسا کرکے وہ ملک اور جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کررہیں بلکہ ایک گلے سڑے نظام کے تسلسل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں ۔ تحریک انصاف سیاسی نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ سے سیاسی عمل کی بہت سی پیچیدگیوں خصوصا ہارس ٹریڈنگ اور دیگر منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔

مزیدخبریں