لاہور (اے پی پی) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں۔ عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔