بھارت زیرقبضہ کشمیر میں کھلے عام  انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا‘ عالمی برادری کردار ادا کرے: شیخ انوار الحق

Feb 06, 2021

لاہور (اے پی پی) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں۔ عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں