یوم یکجہتی کشمیر اور جمعتہ المبارک کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(نامہ نگار)پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے یوم یکجہتی کشمیر اور جمعتہ المبارک کے موقع سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے جبکہ ڈی آئی جی نے ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب پائے جانے والے ایس ایچ او باٹا پور کو شوکاز نوٹس اور تھانہ شاہدہ کے ٹی اے ایس آئی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میںنکلنے والے یوم یکجہتی کشمیرریلیوں کے شرکاء کو 6 ایس پیز، 8ڈی ایس پیز،29 ایس ایچ اوز، 185 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 15سو سے زائد پولیس افسروں و جوانوں نے سکیورٹی فراہم کی۔ریلیوں کے راستے میں آنے والی بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو کی ٹیموں اور پولیس کے دیگریونٹس کے جوان ریلیوں کے روٹ اور ملحقہ مقامات پر پٹرولنگ کرتے رہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب ایس ایچ او باٹا پور کو شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ شاہدرہ کے ٹی اے ایس آئی کو معطل اور لائن حاضر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن