فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی ماچھیکے کے قریب آئل ٹینکر صاف کرتے ہوئے دم گھٹنے سے ٹرک کنڈکٹر جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان سمیع اللہ ٹرک میں بطو ر کنڈکٹر کام کرتا تھا ۔ آئل ٹینکر کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔ متوفی لکی مروت کا رہائشی تھا ۔