لاہور(نامہ نگار)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ریلی نکالی ۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز خالدمحمودکی قیادت میں ریلی کے شرکاء نے کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ، بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میںکشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے متعلق نعرے درج تھے