لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد کے علاقے سے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں فٹ پاتھ پر 25سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم پورٹ کے بعدسامنے آئیں گے۔