کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ پولیس کی کارروائی 2 پتنگ فروش گرفتار 500 سے زائد پتنگیں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ نگرانی کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ہارون اور عدیل کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 500 سے زائد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر کے مطابق ملزم دیگر اضلاع سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتے تھے ۔
کاہنہ:2پتنگ فروش گرفتار 500سے زائد پتنگیں برآمد
Feb 06, 2021