سرمایہ کاری کے فروغ میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں :موبائل فون مینو فیکچررز 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردارخان نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ میں اب بھی بہت  سے رکاوٹیں حائل ہیں ،مقامی سرمایہ کاروں کے اطمینان سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ پائے گی ،حکومت کی پیڈ موبائل مینو فیکچررز کے تحفظات دور کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون مینوفیکچررز نے اپنے ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس سے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہیں۔ کی پیڈ موبائل مینو فیکچررز کے کوٹے سے متعلق تحفظات ہیںجنہیں فی الفوردورکرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس انڈسٹری کو جدت دینے کیلئے کاوشیں شروع کرچکے ہیں اور اس کی کامیابی کی صورت میںہم اپنی مصنوعات برآمد کر نے کے بھی قابل ہو جائیں گے لیکن اس کیلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے۔ سردار خان نے تجویز دی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے الگ سے سیکرٹریٹ کا قیام عمل لایا جائے جوون ونڈوکی طرز پر فرائض سر انجام دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...