بزنس کمیونٹی ایف بی آر کی سیٹلمنٹ پیش کش سے فائدہ اٹھائے:افتخار علی ملک 

لاہور (کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس تنازعات کی120 دن کے اندر آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی پیش کش سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ میاں فیض بخش آرائیں کی سربراہی میں تاجروں اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے چیئرمین نے ملاقات کے دوران انہیں مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ کاروباری برادری کو درپیش تمام پیچیدگیوں اور مشکلات کا ہر سطح پر ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے فائدے کے لئے تنازعات کے متبادل حل کیلئے کمیٹیوں (اے ڈی آر سی) کے ادارہ کو بھی دوبارہ متحرک کیا گیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کو ان کی دہلیز پر 120 دن کے اندر تنازعات حل کیلئے اے آر ڈی سی کی 18 کمیٹیوں نے ملک بھر میں کام شروع کر دیا ہے۔ یہ کمیٹیاں ٹیکس ریکوری کے عمل کو روکنے کے لئے بھی با اختیار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...