اسلامی تعلیمات سے دوری کے سبب امت مسائل کا شکارہے:ریاض حسین نجفی

Feb 06, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں ممالک کے درمیان نااتفاقی ، ایک دوسرے کے دکھ درد اور مسائل سے الگ تھلگ رہنے کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔57 اسلامی ممالک میںبہت سی مشترکہ اقداراوربے پناہ دولت کے باوجود ددنیا بھر میں مسلمان ہی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔کشمیریوں کا حق خود ارادی ختم کیا گیا،ہزاروں کو شہید کیا گیا لیکن مسلم حکمران اسے پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے 57 رکن ممالک میں سے سات بھی ہماری حمایت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔حالانکہ پاکستان ایٹمی طاقت اورقدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن داخلی استحکام نہ ہونے اور دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی وجہ سے عالمی برادری میں اپنا مقام نہیں بنا سکا۔

مزیدخبریں