لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیرہے۔دنیامسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ وادی کشمیر میں جاری مظالم علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں، اگر عالمی برادری خطے میں امن چاہتی ہے تو اسے کشمیر میں مودی سرکار کے جرائم کا نوٹس لینا ہوگا اور اسے وادی کشمیر سے بھارتی پولیس اور مسلح افواج کے انخلا کے ذریعہ کشمیریوں کے حقوق کی بحالی پر مجبور کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کیلئے ہندوستان کی ہندتوا حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے:ڈاکٹر راغب نعیمی
Feb 06, 2021