کووڈ 19 رشوت اکاونٹس کے بعد رشوت ستانی بھی دگنی ہوگئی ‘ڈاکٹر محمد علی

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے صدر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 رشوت اکاونٹس کے بعد رشوت ستانی بھی دگنی ہوگئی ہے ،وزیر صحت، ڈپٹی سیکریٹری، ایس آوز مسائل سننے کو تیار نہیں، متعدد معاملات کئی مہینوں سے زیر التوا ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ صحت ملازمین کورونا ویکسین کے بغیر بھی سامنا کر سکتے ہیں لیکن محکمہ صحت کی نااہل اور بدعنوان انتظامیہ کا سامنا نہیں کر سکتے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت نے مسائل حل نہ کئے تو صحت ملازمین ویکسی نیشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن