زبانیں اپنی اندرونی قوتوں سے نشوونما پاتی ہیں اور نئے نئے خیالات و جذبات کے ادا کر سکنے پر ان کی بقاء کا انحصار ہے۔ آپ کی کوششوں کا مرکز وہی پروگرام ہونا چاہئے جو آپ علی گڑھ میں وضع کر چکے ہیں۔ کبھی کبھی پنجاب کا دورہ بھی لازم ہے۔
(بابائے اردو مولوی عبدالحق کے نام خط سے اقتباس)