کسانوں کا احتجاج بھارت میں آج پہیہ جام ہوگا امریکی ڈانٹ مودی سرکار بوکھلا گئی

Feb 06, 2021

دلی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ کے کسانوں کی حمایت اور ان کے حق میں بیان پر بھارتی وزارت خارجہ بوکھلا گئی۔ ترجمان نے کہا کہ احتجاج واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر بھی ہوا تھا۔ کسان رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسے رویے پر انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔ بھارت کسان تحریک کی مسلسل عالمی حمایت پر تلملا اٹھا۔ امریکہ کی جانب سے بھارت کو ڈانٹ پلانے پر ٹرمپ دور کے احتجاج کا بہانہ تراش دیا۔ بھارتی کسان رہنما نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی شخصیات کا کسان تحریک کی حمایت کرنا اگر اتنا برا لگتا ہے تو اسے انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔ مودی سرکار نے کسانوں کو کھلی جیل میں بند کر رکھا ہے۔ ان کی خوارک، سپلائی اور انٹرنیٹ بند ہے۔ بھارتی ردعمل پر ماحولیات کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک بار پھر ٹویٹ میں کہا کہ وہ بھارتی کسانوں کی حمایت جاری رکھیں گی۔ نفرت اور دھمکیاں انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ بالی وڈ سٹار سلمان خان کی جانب سے بھی بھارت میں جاری ’کسانوں‘ کے احتجاج پر پہلی بار لب کشائی کی گئی ہے۔ بھارت میں کسان گزشتہ کئی روز سے زرعی قوانین کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور اب اس احتجاج نے عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر ٹویٹ نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور نامور بھارتی شخصیات بھی اب کسانوں کی حمایت اور مخالفت میں سامنے آ گئے ہیں۔ کرکٹر، اداکاروں سمیت نامور شخصیات کسانوں کے حق اور مخالفت میں ٹویٹس کر رہے ہیں تاہم اداکار سلمان خان نے بھی طویل خاموشی کے بعد کسانوں کے احتجاج پر لب کشائی کی ہے۔ اس حوالے سے مسلسل سوالات پر سلمان خان نے کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیا کہ ’ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں