مودی کو شادی پر بلانا کشمیریوں سے بغاوت‘ ساڑھیوں کے تحفے اصل سقوط تھا: شہباز گل 

Feb 06, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مظفر آباد میں مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر سیاست کرنے والے آج اسے سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے۔ میاں مفرور نے کشمیر سے لاتعلقی کی متعدد مثالیں قائم کیں۔ مودی کو مبارکباد اور کشمیری قیادت سے ملنے سے انکار میاں مفرور کے کارنامے تھے۔ مودی کو شادی پر بلانا کشمیریوں سے بغاوت تھی۔ ساڑھیوں کے بدلے کشمیر بیچنے والے کی بیٹی کشمیر پر سیاست کر رہی ہے۔ بھارت کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے۔ کشمیر میں کھڑے ہو کر آج بھی مودی سے یاری نبھائی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم نے جان بوجھ کر 26 مارچ کا دن لانگ مارچ کے لیے منتخب کیا۔ اپوزیش نے پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا۔ اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا۔ اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر معافی مانگے۔

مزیدخبریں