ملتان(سماجی رپورٹر) سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ کا دور خلافت اسلام کا سنہرا باب اور امت مسلمہ کیلئے روشنی کا مینار ہے حکمران پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے آپ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں آپ کو رسول خدا کا سسر ہونے کا شرف اور چار پشتوں کو صحابیت کا اعزاز حاصل ہے حضور پاکؐ نے فرمایا جتنا ابوبکر صدیق کے مال نے اسلام کو فائدہ پہنچایا اور کسی نے نہیں پہنچایا سب کے احسانات کا بدلہ دنیا میں دے چکا ہوں مگر صدیق اکبرؓ کے احسانات کا بدلہ خدا عطا فرمائیں گا ترازو کے ایک پلہ میں صدیق اکبرؓ کی نیکیاں اور دوسرے میں پوری امت کی نیکیاں رکھی جائیں تو ابو بکر صدیقؓ کی نیکیوں کا پلہ بھاری ہو گا آپ کا تابوت جب روضہ انور کے سامنے رکھ کر کہا گیا کہ حضور آپ کا غلام حاضر ہے تو دروازہ خود بخود کھل گیا آپ وہ خوش نصیب ہیں جن کی صحابیت قرآن سے ثابت ہے اور انبیاء کے بعد پوری انسانیت میں افصل ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ تبلیغ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد درگاہ حافظ جمال اﷲ ملتانی میں منعقد ہونیوالی سالانہ مرکزی سیدنا صدیق اکبرؓ کانفرنس سے مرکزی صدر اور ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر حفیظ اﷲ شاہ مہروی نے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ قاری عبدالطیف فریدی‘ مولانا نذر حسین سروری‘ قاری رحمت حسین قادری‘ حمید نواز عاصم‘ احمد نواز عصیمی نے خطاب و ہدیہ منقبت پیش کیا‘ مخدوم شہباز حسین جمالی نے صدارت کی جبکہ خواجہ غلام محی الدین فخری‘ خواجہ غلام خضر مہاروی‘ مخدوم غلام محمد جمالی‘ خالد اقبال خان بلوچ‘ حاجی محمد علی انصاری ‘ صوفی سجاد علی مہمانان خصوصی تھے۔ آخر میں ملکی سالمیت اور کشمیری کی آزادی کیلئے مخدوم شہباز حسین جمالی نے دعا کرائی۔
حضرت ابوبکر صدیقؓ کا دور خلافت اسلام کا سنہرا باب ہے: حفیظ اﷲ شاہ
Feb 06, 2021