لاہور( این این آئی)قومی ائیر لائنز نے 14فروی سے فضائی میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فضائی میزبانوں کا پرواز سے قبل الکوحل ٹیسٹ لیا جائے گا، الکوحل ٹیسٹ کا آغاز یورپی یونین کے سافا پروگرام کے تحت کیا جائے گا۔حکام نے 14فروری سے کیبن کریو کے الکوحل ٹیسٹ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ منیجر فلائٹ آپریشن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے انکاری فضائی میزبان کاٹیسٹ مثبت تصور کیا جائے گا۔چند روز قبل پی آئی اے کے دو فضائی میزبانوں کے ٹورنٹو میں غائب ہونے کے بعد کیبن کریو کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔