انٹرنیشنل مقابلہ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی کھلاڑی کو   56 سیکنڈز میں ناک آئوٹ کردیا

 ملتان (سپورٹس ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بڑی شکست دے دی ہے۔ دو روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیر ڈے پر پاکستان اور بھارت کے مابین مسکڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے ) فائٹ کا مقابلہ ہو گا۔پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ نے پہلی مرتبہ سنگاپور میں چیمپئن شپ کی فائٹ لڑنے کا اعلان کیا تھا، بھارت کے راہول راجو کو ان کے مقدمقابل آنا تھا۔ اب بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ کشمیر ڈے کے موقع پر روایتی حریف بھارت کے فائٹر کر بدترین شکست سے دوچار کر دیا۔ بھارتی فائٹر پاکستانی فائٹر کا ایک مکا بھی برداشت نہ کر سکا۔ پاکستان کے ایم ام اے فائٹر احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہوئے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے راہول راجو کو پہلے ہی مکے میں ناک آوٹ کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن