ایس آر سی اے انسداد غربت پروگرام پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقعوں کا ضامن،غربت کا خاتمہ ممکن ہو گا

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ  ) سلک روڈ سٹیز الائنس (ایس آر سی اے) انسداد غربت پروگرام پاکستان میں نوجوانوں کی کاروبار میں مدد فراہم  کرتاہے،سلک روڈ سٹیز الائنس(ایس آر سی اے)نے انسداد غربت اور نوجوانوں کے کاروبار میں فروغ  کے موضوع پر 2021 کی اپنی نئی سلسلہ وار سرگرمی کا اعلان کیا ۔جمعہ کو گوادر پرو کے  مطابق    ایس آر سی اے کے ترجمان سونگ رولان نے کہا ہے کہ  ہم زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کی اس پروگرام میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان کی زندگی بدل سکتی ہے اور پھر پاکستان میں مقامی غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن