واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کی مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھانے اور کارروائی میں پیش ہونے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ۔ مواخذے کی تحریک کے پراسیکیوٹر کے مطالبے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر جیسن ملر نے واضح کیا کہ سابق صدر ایک غیر آئینی کارروائی میں شہادت کے لئے پیش نہیں ہوں گے۔