مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارت گولہ باری سے سرحدی علاقے پتلی تھپ میں متعدد مویشی ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا۔