اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی، انسانی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو مودی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی جرا ت نہ کرتا۔ انہوںنے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیری عوام کی آزادی کی جنگ لڑی۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی اور جمہوری جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔