ہزاروں نوجوان غائب،کشمیرمیں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن رہا ہے،مشعال ملک  

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وہ  دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں،مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ چیئرپرسن پیس و کلچر آرگنائزیشن  مشعال ملک نے ایف سیون میں مقامی مال کی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت کی جزل منیجر محسن ڈار نے انکا استقبال کیا  بعدازاں مشعال ملک اور انکی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے وہاں بنائی گئی وال آف کشمیر پر دستخط کیے ننھی رضیہ نے آئی مس یو پاپا لکھ کر اپنا نام لکھا تقریب سے واپسی پر جاتے ہوئے ایف ٹین روڈ پر لگے یاسین ملک کے پوسٹر کے قریب بھی ان کی خوش دامن ریحانہ ملک نے گاڑی روکی تو رضیہ نے گاڑی سے اتر کہ اپنے باپ کی تصویر کو پیار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...