تحریک آزادی کشمیر میں نوائے وقت کے کردار کا کوئی متبادل نہیں: حریت  رہنما الطاف بٹ

اسلام آباد (عرفان جمیل ڈوگر) حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پوری قوم کو تمام اختلافات بھلا کر یکجان ہونا ہو گا۔ ''نوائے وقت گروپ'' کو میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کی طرف سے سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ سب مانتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر میں نوائے وقت کا کردار منفرد ہے اور اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بھرپور آواز بلند کرنے پر میں مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ''نوائے وقت'' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں حریت رہنما الطاف بٹ نے کہا کہ پانچ اگست2019ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جو جارحیت کی ہے میں آج ’’نوائے وقت‘‘ کی وساطت سے  کہنا چاہتا ہوں ہم پہلے بھی اس کا توڑ کر رہے تھے آئندہ بھی اسی طرح سے اس بات کو اجاگر کرنا چاہئے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے ہر وہ قربانی دی ہے جو ایک انسان دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نریندر مودی کو بتا دینا چاہتا ہوں جب تک حق خودارادیت کے ذریعے آزادی کا وعدہ پوار نہیں کیا جا تا، جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اب ہمیں ایسے اقدامات کر نے چاہئیں تاکہ بھارت کے ناجائز قبضے کو ختم کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...