اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاک آسٹریا Fachhochschuleانسٹیٹیوٹ آ ف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد بھارتی تسلط میں جکڑے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ تقریب کا آغاز یکجہتی واک کے ساتھ کیا گیا جس میں تمام فکیلٹی ممبران،طلباء کی بڑی تعداد اور انتظامیہ ممبران نے شرکت کی۔واک کے بعد طلباء نے موضوع یکجہتی کشمیر پر مختلف تقاریر، بحث و مباحثہ اور ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب میں ڈین ایف ای سی آئی ڈی اور کنٹرولر ایگزامینیشن نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جد و جہد آزادی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کیلئے ہر ممکنہ فورم پر آواز بلند کرتے رہیںگے۔