غوری ٹائون فیز 4A میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ  10 فروری کو ہو گا 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کا مرض ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کے نتائج تباہ کن ہیں۔ اسے دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس مرض میں مبتلا 95 فیصد لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بیمار ہیں۔ اس لئے اس بیماری سے متعلق ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے۔ طبی ماہرین ہیپاٹائٹس سی کو ایک ’خاموش وبا‘ کہتے ہیں ۔ اس مرض کی علامات کئی برس تک سامنے نہیں آتیں لیکن جب ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوتی ہے تو علاج کروانے کے لیے بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اور جگر کو پہنچنے والا نقصان سرطان میں بھی بدل سکتا ہے۔ اس لئے غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے فیز کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹریو ورتھ فائونڈیشن کے تعاون سے 10 فروری 2021ء بروز بدھ دن دس بجے تا چار بجے شام تک ایک فری میڈیکل کیمپ برائے ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ تمام رہائشیوں سے درخواست ہے کہ کیمپ میں وقت پرتشریف لا کر اپنے اہل خانہ کا فری ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ کروائیں۔ ٹیسٹ کیلئے بیس سال سے زائد عمر اور فیز 4A کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن