ملتان ( خبر نگار خصوصی ) مظفرآباد پولیس کو نجی کمپنی کے سی ای او جواد خالد لغاری نے بتایا کہ گزشتہ روز دوران چیکنگ مظفر آباد میں ملزمان محمد احمد اور محمد دلشاد کی آٹو شاپ چیک کرنے پر دوکان میں جعلی آئل پایاگیا جہنوں نے بتایا کہ یہ آئل ملزم یوسف سے خریدا ہے جبکہ بستی ملوک پولیس کو راشد نے بتایا کہ ملزم یونس این جی او بنائی ہوئی تھی جو لوگوں سے سی وی کے ہمراہ ممبر بنانے کے لئے ایک ہزار وصول کرتا تھا اور آگئے لوگوں کو این جی او کے بارے میں آگاہ کرکے آسان قرضہ جات کی جھانسہ دیکر سادہ لوح انسانوں سے پیسے بٹورتا تھا گزشتہ روز میں دیگر لوگوں کی فائلیں ملزم کے آفس جمع کروانے گیاتو نہ ملزم تھا اور نہ ہی آفس ملزم نے ہم سے غلط بیانی کرتے ہوئے جعلی فرضی کارڈ تیار کرکے اپنے آپ کو منیجر ظاہر کرکے ہم سے پیسے بٹورے اور فرار ہوگیا۔
ملتان: 4 جعلسازوں کے خلاف مقدمے کا اندراج
Feb 06, 2021