سڈنی(اے پی پی)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 ہزار ہیکٹر پر کھڑے درخت خاکستر ہوگئے ۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں لگی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی جس کے باعث سے 71زیادہ مکانات تباہ جبکہ 9 ہزار ہیکٹر پر کھڑے درخت خاکستر ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتی آگ سے رہائشی علاقے کیلئے خطرے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ زیادہ خطرے کے شکار حصوں سے مکینوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا