راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ج) کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز کی زیرِ صدارت برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، کمیونیکیشن آفیسر چکلالہ ائیر بیس، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہوائی جہاز ملک و قوم کا اثاثہ ہیں لہذا میونسپل کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو پرندوں کی وجہ سے جہازوں کیلئے لاحق خطرات سے حفاظت کے لئے موثر مہم چلانی ہوگی پرندوں کا ہوائی جہازوں سے ٹکراؤ فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث ہے جس سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے بلکہ ٹیکس دہندگان کو بے تحاشہ نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی اے ایف ائیر بیس کے آس پاس میں کبوتر اڑانے اور پتنگ بازی کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
پرندوں کا ہوائی جہازوں سے ٹکراؤ فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث ہے، قاسم اعجاز
Feb 06, 2021